Saturday, April 27, 2024

جنیوا: اقوام متحدہ کے قیام کی ستر ویں سالگرہ، قصر اقوام کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا، ہزاروں افراد کا دورہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے قیام کی ستر ویں سالگرہ، قصر اقوام کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا، ہزاروں افراد کا دورہ
October 25, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے قیام کی ستر ویں سالگرہ منائی گئی۔ جنیوا میں قصر اقوام کو عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا۔ ہزاروں افراد نے قصر کا دورہ کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد عالمی رہنماؤں نے دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ تشکیل دیا تھا۔ اب اقوام متحدہ کے ارکان کی تعداد ایک سو ترانوے تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت اس کی توجہ کا متقاضی سب سے سنگین مسئلہ تارکین وطن کا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے تارکین وطن کے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے قصر اقوام کے قریب خیمہ بستی قائم کی تھی۔ اس سال مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے ساڑھے چھے لاکھ کے قریب تارکین وطن یورپ پہنچے ہیں جن میں سے تین ہزار سے زائد یورپ پہنچنے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اقوام متحدہ اب تک کئی بڑے تنازعات کو حل کرا چکا ہے۔ گزشتہ روز جنیوا میں سترہ ہزار سات سو ساتھ افراد نے قصر اقوام دیکھا۔