Monday, May 6, 2024

جنیدخان ان اور سہیل خان ٹیم سے آؤٹ ہوگئے

جنیدخان ان اور سہیل خان ٹیم سے آؤٹ ہوگئے
April 12, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش کے لئے کل کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہو رہی ہے، فاسٹ باؤلر سہیل خان کے ٹیم سے آؤٹ ہونے کے بعد جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دورہ بنگلا دیش کے لئے ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا گیا جو دو زخمی کھلاڑیوں کا تحفہ دے گیا۔ پہلے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود ہاتھ زخمی کرا بیٹھے، پھر سہیل خان کمر کی انجری کا شکار ہو گئے۔ صہیب مقصود کی جگہ سعد نسیم اور  سہیل خان کی جگہ جنید خان ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی آج کراچی میں اکٹھے ہوں گے کل صبح ٹیم ڈھاکہ چلی جائے گی، تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز سترہ اپریل سے ہو گا۔