Friday, May 10, 2024

جنید جمشید کے مداح آج ان کی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں

جنید جمشید کے مداح آج ان کی 55ویں سالگرہ منا رہے ہیں
September 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کانوں میں رس گھولنے والی جاود بھری آواز اور دلکش شخصیت کے مالک جنید جمشید  اب ہم میں نہیں رہے تاہم مداح  ان کی آج 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہر دل عزیز جنید جمشید  3 ستمبر 164 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 90 کی دہائی میں بینڈ بنایا اور کیرئیر کا آغاز کیا، ان کی زندگی میں انقلاب اس وقت آیا، جب انہوں نے گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی شروع کی اور اسلام کے بےحد قریب ہوگئے۔ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ جنید جمشید  نے فیشن ڈیزائننگ میں بھی نام کمایا، ان کے تخلیق کردہ ڈیزائنز کے آؤٹ  لیٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔ نوجوانوں میں وطن کی محبت جگانے والا یہ ستارہ 7 دسمبر 2016 کو اسلام آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔