Sunday, May 5, 2024

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
December 7, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) لیجنڈ گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سےبچھڑے ایک برس بیت گیا ۔ جنید جمشید نے زندگی کے مختلف ادوار دیکھے ۔ نوجوان فنکار کے روپ میں ابھرے، بزنس میں ترقی کی بلندیوں کو چھوا اور مذہب کی طرف لوٹے تو اس میں بھی نام پیدا کرگئے ۔
’’دل دل پاکستان‘‘ سے شہرت پانے والے جنید جمشید نوجوان گلوکار کے طور پر ابھرے تو ہر شخص کی زبان پر انہی کے نغمے تھے ۔ جنید جمشید کے نغمے’’ اعتبار بھی آ ہی جائے گا‘‘ اور’’ تیرا اور میرا نام‘‘ مقبولِ عام رہے ۔
جنید جمشید کی زندگی کا دوسرا دور اچانک مذہب سے لگاؤ تھا ۔ جوانی میں ہی گلوکاری کو خیر باد کہا اور مذہبی مبلغ کے طور پر ابھرے ۔
حمدو نعت پڑھی تو سننے والوں کے دلوں میں گھر کر گئے ۔جنید جمشید نے مختلف چینلز پر بطور مذہبی سکالر تبلیغ بھی کی اور ذریعہ معاش کیلئے ملبوسات کے دو برینڈز بنا کر بطور بزنس مین بھی اپنا لوہا منوایا۔
جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کوفضائی حادثے کے نتیجے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔