Thursday, May 9, 2024

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
December 7, 2020

کراچی (92 نیوز)نامور نعت خواں اور دعوت تبلیغ سے دلوں میں روشنی بکھیرنے والے جنید جمشید کو بچھڑے 4 برس بیت گئے ہیں، مداح آج بھی ان کی سحر انگیز شخصیت کو بھلا نہیں پائے۔

سحر انگیز، پر تاثیر آوازجس نے وطن کے گیت گائےتو زبان زد عام ہوگئے،جنید جمشید تبلیغ کے کارواں کا حصہ بنے تو رول ماڈل بن گئے۔

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید سنہ دوہزارکے اوائل میں موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ کر تبلیغ دین کا راستہ اپنایا اورعشق حقیقی میں ڈوب کر سکون قلب حاصل کیا ۔

ان کی نعت الٰہی تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمد کا روضہ قریب آرہا ہے، سننے والوں میں ایسی مقبول ہوئیں کہ آج لوگ انہیں بحیثیت نعت خواں زیادہ جانتے ہیں۔

مذہبی اسکالر جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کی شام حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔