Tuesday, May 21, 2024

جنید جمشید کا آج 56 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

جنید جمشید کا آج 56 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
September 3, 2020

کراچی ( 92 نیوز) اپنی گفتار اور ایمان کو تازہ کر دینے والی نعتوں سے دلوں میں  گھر کرلینے والے جنید جمشید  کا آج  56واں یوم پیدائش منایا  جا رہا ہے۔

لبوں پر مسکراہٹ،دھیمی گفتار، دل یاد خدا میں ڈوبا ہوا ، یہ ہیں مرحوم جنید جمشید، مداج آج انکا 56واں یوم پیدائش منارہے ہیں ، 15برس تک موسیقی کی دنیا سے منسلک رہنے والے جنید جمشید میں  2004ء میں ایک بڑی اورمثبت تبدیلی آئی،جب انہوں نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ دین کیلئے وقف کردی۔

جنید جمشید نے ایک بہترین اور سچا مسلمان بننے کا عملی ثبوت پیش کیا، انہوں نے بے شمار نعتیہ کلام اور حمد باری تعالٰی پڑھیں۔ ان کی نعتیں محمد کا روزہ قریب آرہا ہے، الہی تیری چوکھٹ پر،دنیا کے اے مسافر اورمیرے نبیؐ بے حد مقبول ہوئیں۔

سات دسمبر 2016ء کوحویلیاں کے قریب ایک ہولناک ہوائی حادثے میں یہ ممتاز نعت خواں اور ان کی اہلیہ کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا، لیکن آج بھی وہ اپنے نعتیہ کلام کے ذریعے لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہیں۔