Monday, September 16, 2024

جنید جمشید پر حملہ کرنیوالا ملزم کراچی سے گرفتار‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جنید جمشید پر حملہ کرنیوالا ملزم کراچی سے گرفتار‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
April 7, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو 3روزہ راہداری ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم زین العابدین کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جنید جمشید کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص حملہ آوروں میں شامل تھا۔ اکیلے شخص کو دیکھ کر خود وکیل اور خود جج بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے اقدامات سے قانون کی بالادستی ہوئی۔ کیا یہ لوگ جدہ یا ہیتھرو ائیرپورٹ پر ایسا کر سکتے تھے۔