Sunday, September 8, 2024

جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا انہیں بھی درد برداشت کرنا پڑے گا: منوہر پاریکر

جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا انہیں بھی درد برداشت کرنا پڑے گا: منوہر پاریکر
January 11, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت نے حسب روایت پٹھانکوٹ حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر دھر دیا۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کا مقابلہ نہ کر پانے والی بھارتی فوج کے بل بوتے پر وزیر دفاع منوہر پاریکر دھمکیوں پر اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھانکوٹ حملے کے بعد بغیر ثبوت اور تحقیقات پاکستان پر الزام تراشی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج نے چھ مبینہ دہشت گردوں پر قابو پانے میں چھ دن لگا دیے۔ خود کو خطے کا تھانیدار سمجھنے والے بھارت کے وزیر دفاع اپنی کمزوریاں چھپانے کے لئے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ منوہر پاریکر نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایاان کو بھی تکلیف کا احساس ہوگا۔ وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ حملے کی تکلیف کا احساس دشمن کو ہونے تک بھارت کو درد کا احساس رہے گا۔ منوہر پاریکر نے دھمکی تو لگائی پھر اس کے نتائج کا خیال آیا تو ڈر گئے۔ کہنے لگے یہ باتیں میں وزیر دفاع کی حیثیت سے نہیں‘ ذاتی حیثیت میں کر رہا ہوں۔ منوہر پاریکر خطے میں امن تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن یہ گیدڑ بھبکیاں پاکستان کو ڈرا اور جھکا نہیں سکتیں۔