Sunday, May 12, 2024

جنہوں نے ملک لوٹا اور ظلم کیا، وہ واجب القتل ہیں ، غلام سرور خان

جنہوں نے ملک لوٹا اور ظلم کیا، وہ واجب القتل ہیں ، غلام سرور خان
August 24, 2020
 ٹیکسلا (92 نیوز) وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا جنہوں نے ملک لوٹا اور ظلم کیا، وہ واجب القتل ہیں۔ غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ ہر بکنے والے  کے دشمن  ہیں۔ نیب  ان کا  اور ان کے خاندان کا احتساب کرے۔ وفاقی وزیر کے ریمارکس پر شاہد خاقان نے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں کہا اگر غلام سرور کا فتویٰ لاگو ہو جائے تو پوری کابینہ فارغ ہو جائے گی۔ چودھری منظور کا کہنا ہے کسی کے قتل کا فتویٰ کیسے دیا جا سکتا ہے؟ ادھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بیان کو غیر مناسب قرار دے دیا اور کہا انتہائی غیر مناسب بیان ہے ، وزارت ایسے بیانات کی ہیت کو جاننے میں ناکام رہی۔ سیاست آئیڈیاز کی جنگ ہے ، یہ مخالفین کو قتل کرنے کا دور نہیں رہا۔ آپ کسی سے شدید اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن ایسے بیانات بدزائقہ ہیں ان کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔