Friday, April 26, 2024

جنگی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سینڈ کیسل“ کا پہلا ٹریلر جاری

جنگی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سینڈ کیسل“ کا پہلا ٹریلر جاری
March 4, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری۔ جنگی مناظر سے بھرپور فلم ”سینڈ کیسل“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سینڈ کیسل“ کی کہانی دو ہزار تین میں عراق جنگ کے دوران پیش آنے والے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے جس میں ایک فوجی کو پلاٹون کے ہمراہ ایسے خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال نظام کی بحالی کے لیے بھیجا جاتا ہے جہاں قدم قدم پر دشمن کی توپیں آگ اگلتی دکھائی دیتی ہیں۔

فلم کی ہدایات فرنینڈو کوئمبرا نے دی ہیں جبکہ وار اور ڈرامہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ، ہینری کیول، لوگن مارشل، گلین پاور اور نیل براؤن جونیئر شامل ہیں۔ سنسنی خیز مناظر کا تڑکا لیے یہ فلم چودہ اپریل کو بڑی سکرین پر سجے گی۔