Friday, April 19, 2024

جنگی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی زو کیپرز وائف“ کا پہلا ٹریلر جاری

جنگی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی زو کیپرز وائف“ کا پہلا ٹریلر جاری
November 19, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دوسری جنگ عظیم میں تاریخ رقم کرنے والے جوڑے کی بہادری کی کہانی۔ جنگی مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی زو کیپرز وائف“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بائیو گرافی اور ڈرامہ ہالی وڈ فلم ”دی زو کیپرز وائف“ کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو پولینڈ کے وارسا چڑیا گھر کے مالک اور اس کی بیوی کی بہادری کی عکاسی کرتی ہے۔

پولینڈ کے اس بہادر جوڑے نے دوسری جنگ عظیم میں کئی انسانوں اور جانوروں کو پنجروں میں چھپا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور اس طرح بے شمار لوگوں کی جان بچائی۔

فلم کے نمایاں اداکاروں میں جوہان ہیلڈن برگ، جیسیکا کیسٹین، مائیکل میک ہیلٹن، ڈینئیل بروہی اور ایڈو گولڈ برگ شامل ہیں۔ سنسنی خیز جنگی مناظر سے بھرپور فلم اگلے سال اکتیس مارچ کو بڑی سکرین کی زینت بنے گی۔