Tuesday, April 23, 2024

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرفورس کے طیارے اڑتے تابوت بن گئے

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرفورس کے طیارے اڑتے تابوت بن گئے
June 28, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار کے ایئرفورس کے طیارے اڑتے تابوت بن گئے۔ 2016 سے اب تک انڈین ایئرفورس کے 27 ایئرکرافٹ تباہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کتنے پانی میں ہے، یہ خود بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے اپنی پارلیمنٹ میں بتا دیا۔ شریپاڈ نائیک کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ایئرکرافٹ میں 15 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جب کہ 11 واقعات میں غیر معمولی نقصان کا حجم تقریبا 524.64 کروڑ ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے شاہینوں کے ہاتھوں 27 فروری کو گرنے والا مگ 21 طیارہ بھی شامل ہے، جس کے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسی دن ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی اپنے چھ سواروں کیساتھ کریش ہو گیا تھا۔