Friday, April 26, 2024

جنگِ عظیم دوم کی نادر اشیا نیلامی کیلئے تیار

جنگِ عظیم دوم کی نادر اشیا نیلامی کیلئے تیار
July 7, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) جنگِ عظیم دوم کی نادر اشیا نیلامی کیلئے تیار ہیں۔ ہٹلر کی ہیٹ اور جیکٹ سمیت 1400 اشیا کو آئندہ ہفتے امریکا میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ نیلامی میں ایک ایسی مشین بھی شامل ہے جو جنگی قیدیوں کے جسم پر ٹیٹو بنانے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔