Wednesday, May 1, 2024

جنگلات کی کٹائی کا کیس ، سندھ میں 17 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کروا لی گئی

جنگلات کی کٹائی کا کیس ، سندھ میں 17 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کروا لی گئی
January 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں جنگلات کی 984 کنال اور سندھ میں 17 ہزار کنال اراضی واگزار کر لی گئی۔ سپریم کورٹ میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے عدالت کو بتایا کہ جنگلات اراضی کی حدبندی جاری ہے۔ ایبٹ اباد کی 984 کنال جنگلات اراضی واگزار کروا رہے ہیں۔ وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ میں 17 ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرا لی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ سندھ میں قبضہ واگزار ہو گیا۔ سرکار اپنی زمین خود کیوں نہیں واگزار کرا لیتی۔ چیف جسٹس نے کہا وزیراعلی سندھ کہتے ہیں عدالت حکم دے تو زمین واگزار کرائیں گے۔ سرکار کو اپنی زمین کے لیے عدالتی حکم کی کیا ضرورت ہے۔ غریب ادمی نے ملک کا کوئی نقصان نہیں کیا۔ سارے بڑے بڑے لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں ۔ایک دن ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہو گی۔ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے عدالت کو بتایا کہ لسبیلہ میں دو سو روپے کنال کے حساب سے جنگلات کی زمین دی گئ۔ کیس سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔