Tuesday, May 21, 2024

جنگلات آتشزدگی، آسٹریلوی حکومت کا 3 ہزار سے زائد ریزرو فوجی اہلکار تعینات کرنیکا اعلان

جنگلات آتشزدگی، آسٹریلوی حکومت کا 3 ہزار سے زائد ریزرو فوجی اہلکار تعینات کرنیکا اعلان
January 4, 2020
میلبورن (92 نیوز) جنگلات میں لگی آگ سے نبٹنے کے لیے آسٹریلوی حکومت نے ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد ریزرو فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کیا، فوجی اہکار کئی مہینوں سے آگ سے لڑتے فائر فائٹرز کی مدد کرے گے۔ جنوب مشرقی آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ تین ریاستوں کے 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مشرقی ساحل پر لگی آگ بے قابو ہو چکی ہے اور آسمان ایک بار پھر لال ہو گیا ہے۔