Tuesday, April 23, 2024

جنگل کے راجہ کا راج باکس آفس پر بھی

جنگل کے راجہ کا راج باکس آفس پر بھی
July 29, 2019
لا س اینجلس ( 92 نیوز) جنگل کا راجہ باکس آفس کا بھی بادشاہ نکلا، ڈزنی کی لائیو ایکشن فلم  دی لائن کنگ دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر چھائی رہی  اور  مزید سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمالیے ۔ جنگل کے شیر کے آگے سب بھیگی بلی بن گئے ، ڈزنی کے بینر تلے بننے والی فلم دی لائن کنگ کا سحر دوسرے ہفتے بھی برقرار  ہے ، فلم نے امریکی باکس آفس سے مزید سات کروڑ پچاس لاکھ بٹور لیے ، جس کے بعد اس کی مجموعی کمائی  چھیانوے کروڑ ڈالر ہوگئی  ہے ۔ بریڈ پِٹ اور لیونارڈ ڈی کیپریو کی فلم "ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی وڈ "دوسرے نمبر پر رہی ،جس نے ریلیز کے ابتدائی  تین دنوں میں  چار کروڑ ڈالر  کا بزنس کیا۔ سپر ہیرو فلم" سپائیڈر مین فار فروم ہوم "  نے رواں ہفتے ایک کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کمائے اور  تیسرے نمبر پر رہی ۔ نٹ کھٹ کھلونوں کے ایڈونچرز پر مبنی فلم ٹوائے اسٹوری فور نے اس ہفتے مزید  99لاکھ ڈالر کمائے۔