Thursday, March 28, 2024

جنگ ہوئی تو شمالی کوریا مکمل تباہ ہو جائے گا، امریکہ

جنگ ہوئی تو شمالی کوریا مکمل تباہ ہو جائے گا، امریکہ
November 30, 2017

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ جنگ ہوئی تو شمالی کوریا مکمل تباہ ہو جائے گا۔
شمالی کوریا کی طرف سے گزشتہ روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کی جارحیت دنیا کو جنگ کے مزید قریب لے آئی ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا کی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کریں تاکہ اُس پر میزائل پروگرام ترک کرنے کیلئے دباؤ بڑھایا جا سکے۔