Friday, April 26, 2024

جنگ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان نے تیاریاں مکمل کر لیں

جنگ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاکستان نے تیاریاں مکمل کر لیں
October 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے بھارتی جنگی تیاریوں کے جواب میں جامع حکمت عملی تیارکرلی۔ وزیراعظم نوازشریف امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں واضح کریں گے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف بھارت کے جارحانہ عزائم سے حفاظت کیلئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہاپسندی، جارحیت، توسیع پسندی اور ہٹ دھرمی کبھی پاکستان کی عادت نہیں رہی۔ ہمارے پڑوسی بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو مٹانے کی کوشش کی مگر پاک فوج کی وجہ سے اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن چور چوری سے جائے ہیراپھیری سے نہ جائے۔ بھارت نے اپنی روش نہیں بدلی، وہ ناصرف سرحدی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا بلکہ منفی پروپیگنڈا کرکے سفارتی آداب کی بھی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ اس پرپاکستان بھی کہاں خاموش رہنے والا ہے۔ اس کے بڑے بھی سرجوڑ کر بیٹھے اورانہوں نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی مکمل تیاری کررکھی ہے۔ یہ بات حقائق سے ثابت ہے کہ پاکستان کبھی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا تھا۔ بھارت نے انیس سو چوہتر میں ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان کواپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مجبوراً ایٹمی پروگرام شروع کرنا پڑا۔ بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اوراس نے انیس سو اٹھانوے میں پھر دھماکے کردئیے جس کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا۔ پاکستان نے اپنی دفاعی حکمت عملی کے تحت چھوٹے ایٹمی ہتھیار بھی بنانا شروع کردئیے جن کامقصد صرف اور صرف بھارت کو کسی بھی قسم کے ایڈوینچر سے بازرکھنا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بھی واضح کر دیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام اور دفاع کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہی بات وزیراعظم نوازشریف امریکا کو بھی بتائیں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت ایک سو بیس چھوٹے بڑے ایٹمی ہتھیارموجود ہیں جس میں ساٹھ کلومیٹرسے لے کردوہزار سات سوپچاس کلومیٹر تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل بھی شامل ہیں۔