Saturday, April 20, 2024

جنگ کا خوف‘ 40ہزار بھارتی فوجیوں نے چھٹی کی درخواستیں دیدیں

جنگ کا خوف‘ 40ہزار بھارتی فوجیوں نے چھٹی کی درخواستیں دیدیں
September 24, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فوجی خوف میں مبتلا ہو گئے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی جس کے بعد بھارتی فوجیوں کو جان کے لالے پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے جنگ کے خوف نے بھارتی فوجیوں کی نیندیں حرام کردیں۔ چالیس ہزار فوجیوں نے چھٹی کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جنگیں عددی اعتبار سے اور اسلحہ کی برتری پر ہرگز نہیں لڑی جاتیں۔ یہ بات ثابت کردی ہے بھارت کے فوجیوں نے۔ یوں بھارت کا گھمنڈ اپنی موت آپ مرنے والاہے۔ ایک طرف بھارتی حکومت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم ہیں تو دوسری طرف بھارتی فوجیوں کی نیت کے ساتھ ساتھ طبیعت بھی خراب ہونا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستانی فوج کی بہادری کا اعتراف بھارت بھی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے جنگ کے خوف نے بھارتی فوجیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چالیس ہزار فوجیوں نے حیلے بہانے کر کے چھٹی کی درخواست دی ہے تاکہ انہیں جنگ کے لیے نہ جانا پڑے۔ کسی نے درخواست میں طبیعت خراب ہونے کا بہانہ لگایا تو کسی نے کہاکہ اس کے ماں باپ بہت بیمار ہیں۔ انیس سو پینسٹھ اور انیس سو اکہتر میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ جوہوا وہ آج بھی نہیں بھولے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بھارتی فوجیوں میں پاکستانی فوج کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔ کچھ فوجی افسروں نے بھی چھٹی کی درخواست دی ہے جس کے بعد فوج انتظامیہ نے وزارت دفاع کو آگاہ کردیا ہے کہ فوجیوں کی چھٹی کے معاملے پر جلد غور کیا جائے۔ فوجی چھٹی پر چلے گئے توبھارت بڑی مشکل میں پھنس جائے گا۔