Tuesday, April 16, 2024

جنگ عظیم دوم میں چین کی جاپان کیخلاف مزاحمت کے 75 سال مکمل

جنگ عظیم دوم میں چین کی جاپان کیخلاف مزاحمت کے 75 سال مکمل
September 3, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز)جنگ عظیم دوم میں چینی عوام کی جاپان کے خلاف مزاحمت کے پچھتر سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کاانعقاد ہوا۔

چین کےدارالحکومت بیجنگ میں جنگ عظیم دوم میں جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ میں کامیابی کی 75سالگرہ پر پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا۔ تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ اور دیگراعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے  فوجی بینڈز نے دھنیں بکھیریں جب کہ شی جن پنگ نے جنگ میں مارے گئے افراد کی یادمیں بنائے گئے میوزیم میں پھول رکھے۔

تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے اور جنگ میں مارے گئے35 لاکھ  چینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

چین اور جاپان کے درمیان 1931 سے 1945 تک 14 سال لڑائی ہوئی جس کے بعدجاپان نے ٹوکیو کے ساحل پرکھڑے امریکی بحری بیڑے پر 2ستمبرکو باضابطہ طور پر سرینڈرکیاجبکہ 3 ستمبر 1945 کو اس نے چین میں شکست تسلیم کرلی۔