Thursday, April 25, 2024

جنگ عظیم اول کے اختتام کو100سال گزرگئے،پیرس میں مرکزی تقریب کا اہتمام

جنگ عظیم اول کے اختتام کو100سال گزرگئے،پیرس میں مرکزی تقریب کا اہتمام
November 11, 2018
پیرس( 92 نیوز) پہلی جنگ عظیم کے اختتام کو سو سال گزر گئے، خوشبوؤں کے شہر پیرس میں مرکزی تقریب میں اس جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، امریکا، روس اور جرمنی کے سربراہان سمیت 70 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جنگ عظیم اول کے اختتام کو 100سال ہوگئے، اس حوالے سے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوران جنگ ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروقار تقریب میں 70عالمی رہنما موجود تھے جن میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن، امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے عالمی رہنماؤں سے اپنے درمیان موجود اختلافات کو ختم کرنے کی اپیل کی ، تمام عالمی رہنماؤں نے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی۔اس موقع پر جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ تقریب کے دوران ہی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جاکر ان سے مصافحہ بھی کیا۔