Sunday, May 12, 2024

جنگ ستمبر کے اولین شہداء میں شامل حوالدار اسماعیل شہید

جنگ ستمبر کے اولین شہداء میں شامل حوالدار اسماعیل شہید
September 5, 2020

کلر سعیداں  ( 92 نیوز)  شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے  ، بلوچ رجمنٹ کے جانباز حوالدار اسمٰعیل شہید جنگ ستمبر  میں دشمن کی فوج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

کشادہ دالان، دیوار کے ساتھ رکھے مٹکے، صحن میں لگا شہتوت کا درخت، یہ ہے 65 کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے والے شہید حوالدار اسماعیل کا گھر  ہے جہاں  وحدت بیگم اپنے خاوند کی یادوں کو تازہ کر رہی ہیں ۔

دشمن وطن عزیز کی سرحدوں میں گھس آیا تھا  ، حوالدار اسماعیل اور انکی بلوچ رجمنٹ نے کئی راتیں جاگ کر گزار دیں  ،  چار روز تک دشمن کی پیش قدمی روکے رکھی  ، ایسے میں دشمن کا گولہ حوالدار اسماعیل کے مورچے میں آ گرا اور انہوں نے ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کیا ۔

حوالدار اسماعیل شہید کا شمار جنگ ستمبر کے اولین شہداء میں ہوتا ہے  ، جنہوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند مرتبہ پایا ۔