Friday, April 26, 2024

جنگ تباہی ، ہم امن کی بات کرتے ہیں ، شہریار آفریدی

جنگ تباہی ، ہم امن کی بات کرتے ہیں ، شہریار آفریدی
March 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی  نے کہا کہ  جنگ تباہی ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کاکہناہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کےلیے کام کیا ، دہشت گردی کےخلاف سب سے بڑی جنگ پاکستان نے لڑی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہریار آفریدی  کا کہنا تھا کہ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں، آئندہ مکمل پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ان کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے ،پاکستان 1989 سے اب تک بہت آزمائشوں سے گزرا ہے ۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اکستان کو ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی ہو نے پر فخر کریں ، ہر سوچ ہر فکر کو ساتھ لے کر چلا جائے گا ، ہر اقلیت ،ہر علاقے کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔