Thursday, March 28, 2024

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا کی دفتر خارجہ طلبی
October 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلووالیا دفتر خارجہ طلب کر لیئے گئے۔ ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ۔ بھارتی ناظم الامور کو فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے 6 اور 7 اکتوبر کو ایل او سی کے چڑی کوٹ سیکٹر پر معصوم شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔