Friday, April 19, 2024

جنگ بندی ختم‘ شامی فضائیہ کی امدادی قافلے پر بمباری‘ 32 افراد ہلاک

جنگ بندی ختم‘ شامی فضائیہ کی امدادی قافلے پر بمباری‘ 32 افراد ہلاک
September 20, 2016
حلب (ویب ڈیسک) شامی حکومت نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر فضائی حملوں میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں کے دوران بتیس افراد ہلاک ہو گئے جن میں امدادی سامان لے جانے والے بارہ کارکن بھی شامل ہیں۔ شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی ختم ہو چکی۔ باغیوں کے خلاف لڑائی کے لیے تیار ہیں۔