Friday, April 26, 2024

جنگ اور وطن دفاع میں زخمی ہونے والے غازی ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف

جنگ اور وطن دفاع میں زخمی ہونے والے غازی ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف
March 23, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف سمیت عسکری قیادت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وطن دفاع میں زخمی ہونے والے غازیوں سے ملاقات۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ غازی ہمارے ہیروز ہیں۔ ان کو کبھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔ پوم پاکستان پر پریڈ کے  دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور وطن کے دفاع میں زخمی ہونے والے غازیوں سے ملاقات کیں۔ اس دوران جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے ہیروز ہیں، ہم آپ کو کبھی نظر اندا ز نہیں کرسکتے۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے کیے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اعضا کی قربانی دینے والوں کو کبھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ہر موقع پر اپ ہمارے ساتھ ہیں۔۔ایئرچیف مارشل سہیل امان کہتے ہیں کہ امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ مسلح افواج اپنے زخمیوں اور شہدا کے لواحقین کا ہمیشہ خاص خیال رکھا ہے۔