Thursday, April 25, 2024

جنڈ کے گاؤں ماڑی میں بیل دوڑ، منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

جنڈ کے گاؤں ماڑی میں بیل دوڑ، منتظمین کیخلاف مقدمہ درج
July 20, 2020

جنڈ  ( 92 نیوز) جنڈ کے نواحی گاؤں  ماڑی میں دفعہ 144 کی سنگین خلاف ورزی  ،کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، گاؤں میں بیل ڈور کا اہتمام کیا گیا جس میں  تیس ہزار افراد نے شرکت  کی ، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ پولیس نے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ضلع اٹک کے علاقے جنڈ میں  کورونا ایس او پیز کی سنگین  خلاف ورزی ، نواحی گاوں ماڑی میں  بیل دوڑ کا اہتمام  کیا گیا، تقریب میں  تیس ہزار افراد نے شرکت  کی ، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بیل دوڑ نے  سول انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا۔

بیل دوڑ  میں سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اجتماع میں کورونا  وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ایم پی اے ملک جمشید کے فرزند ملک محمد علی نے بیل دوڑ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بیل  مالکان میں انعامات بھی تقسیم کیے۔