Monday, May 13, 2024

جنڈ میں قائم دانش اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں

جنڈ میں قائم دانش اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں
October 9, 2019
اٹک (92 نیوز) اٹک کے علاقہ جنڈ میں قائم دانش اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، سب ڈویڑن پولیس آفسر جنڈ غلام احمد نے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر تے ہوئے تحقیقات کی سفارش کردی۔ تعلیمی اداروں کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کی رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ لیگی دور حکومت میں بنائے گئے دانش اسکول کی عمارت ناقابل استعمال قرار دیدی گئی۔ طالبعلم کلاس رومز کی بجائے فائبر کنٹینرز میں بیٹھنے لگے۔ اٹک کے علاقے جنڈ میں قائم دانش اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑھ گئیں ہیں، سب ڈویڑن پولیس آفسر جنڈ غلام احمد نے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کردی۔ رپورٹ کے مطابق جنڈ دانش سکول کی عمارت 2012 میں 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی تھی اور دو سال بعد ہی عمارت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔ اسکول کی تعمیر میں غیرمعیاری میٹریل کے استعمال پر کوئی تحقیقات نہ ہوئی۔ پولیس افسر نے اسکول کی تعمیر سے متعلق تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو دینے کی تجویز دے دی۔