Friday, March 29, 2024

جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں پوری قوم لانگ مارچ کرے گی ، فضل الرحمٰن

جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں پوری قوم لانگ مارچ کرے گی ، فضل الرحمٰن
December 13, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لاہور جلسہ میں کہا کہ جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں پوری قوم لانگ مارچ کرے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان میں پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  لانگ مارچ میں استعفےساتھ لے کر جائیں گے ، حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، انارکی نظر آرہی ہے ، اس سے پہلے حالات کو سنبھال لینا چاہئے ، عمران خان کے دور میں بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا۔