Thursday, April 18, 2024

جنوری میں پرائمری کا یکساں نصاب لازم ہوجائیگا، شفقت محمود

جنوری میں پرائمری کا یکساں نصاب لازم ہوجائیگا، شفقت محمود
June 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ دسمبر جنوری میں قانون سازی کے بعد پاکستان بھر کےاسکولوں کے لیے پرائمری کا یکساں نصاب لازم ہوجائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 سے 4 سال میں تمام مدارس یکساں نظام تعلیم میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے ساتھ بہت سی میٹنگز کیں اور انہیں باور کرایا، انہیں سمجھایا کہ آپ اپنا نصاب نہ چھوڑیں لیکن ہمارے نصاب کو بھی اپنائیں۔ مدارس کے طلبہ بھی ڈاکٹرز اور انجینئرز بن سکیں گے۔