Friday, April 19, 2024

جنوری میں منی بجٹ لانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، اسد عمر

جنوری میں منی بجٹ لانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، اسد عمر
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ لانے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا جنوری میں بجٹ لانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، جون تک کا انتظار نہیں کیا جا سکتا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے  ملکی معاشی حالات ، امداد اور قرضے کی تفصیلات  پر بریفنگ  دی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب پیکج کے دو ارب ڈالر مل چکے ، جنوری میں تیسری قسط ملے گی ۔ سعودی ،عرب متحدہ امارات اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز حاصل ہونگے جس سے مالی خسارہ پورا ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے واضع کیا کہ حکومت نے قرضے کیلئے آئی ایم ایف سے باقاعدہ درخواست نہیں کی البتہ جائزہ لینے کی بات کی ، آئی ایم ایف کی معاشی اصلاحات کی تجاویزسے اختلاف نہیں تاہم مستحکم معاشی پروگرام ملنے کی صورت میں آئی ایم ایف کے پاس جائینگے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے ایک اور منی بجٹ لانے کا عندیہ بھی دے دیا کہا بعض مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے اور درآمدی خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویزہے ، جنوری میں نیا بل لایا جاسکتا ہے تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔