Saturday, May 18, 2024

جنوبی کیلیفورنیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم ہلاک

جنوبی کیلیفورنیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم ہلاک
November 15, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹا کلیریٹا کے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کر کے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس شیرف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کیپٹن کینٹ ویگنر کا کہنا تھا کہ سولہ سالہ حملہ آور نے اپنے بیگ سے گن نکالی اور ہم جماعتوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوئے جن کو ایک نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق ایشیا سے ہے۔ یہ اسکولوں پر رواں سال میں 85 واں حملہ تھا۔