Wednesday, April 24, 2024

جنوبی کیرولینا چرچ حملے نے ثابت کردیا کہ امریکہ میں نسل پرستی موجود ہے:باراک اوباما

جنوبی کیرولینا چرچ حملے نے ثابت کردیا کہ امریکہ میں نسل پرستی موجود ہے:باراک اوباما
June 20, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جنوبی کیرولینا میں سیاہ فاموں کے تاریخی چرچ پر حملے نے ثابت کردیا کہ امریکہ میں نسل پرستی موجود ہے جو ملک کےلئے خطرہ ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی میئرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں موجود نسل پرستی جیسی برائی کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بہت ترقی کی لیکن نسل پرستی کا ناسور ابھی تک باقی ہے۔ جنوبی کیرولینا کے تاریخی افریقی اور امریکی چرچ میں فائرنگ سے 9افراد کی ہلاکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ نسل پرستوں کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اوباما نے امکان ظاہر کیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مستقبل قریب میں کانگریس حفاظتی بندوق رکھنے کے نئے قانون پر کام کرے گی لیکن عوام کی رائے قانون سازوں کو ایساکرنے پر مجبور کردے گی۔ ادھر جنوبی کیرولینا کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی اسمبلی سے کنفیڈریشن کا جھنڈا ہٹا دیا جائے تاکہ نسل پرستی کا عنصر ختم کیا جا سکے۔