Friday, April 26, 2024

جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ منتخب

جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ عالمی ادارے انٹرپول کے سربراہ منتخب
November 22, 2018
سیول (92 نیوز) جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ کو عالمی ادارے انٹر پول کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ کم جونگ یَنگ اس وقت عالمی پولیس انٹر پول کے عبوری سربراہ ہیں۔ اس انتخاب سے قبل روس سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر پروکوپیچک  کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ آخری وقت پر امریکا نے جنوبی کوریا کے امیدوار کم جونگَ ینگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ انتخابات چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سابق  سربراہ مینگ ہونگ وائی کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئے ہیں جنہیں چینی حکومت نے  کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ان کی مدت ملازمت 2020 میں ختم ہونی تھی۔