Friday, April 26, 2024

جنوبی کوریا کے صدر مون جی اِن سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گے

جنوبی کوریا کے صدر مون جی اِن سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گے
September 18, 2018
سیول (92 نیوز) جنوبی کوریا کے صدر مون جی اِن اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر شمالی کوریا پہنچ گے جہاں ان کا شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جان اُن نے استقبال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر ایٹمی ہتھیاروں کےخاتمےاورجنگ بندی امور پر مذاکرات کریں گے۔ ائیر پورٹ پر انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جان اُن اپنی بہن کے ساتھ موجود تھے۔ ائیر پورٹ پر جنوبی کورین صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور خصوصی پریڈ بھی کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد بھی موجود تھے جہنوں نے ہاتھ میں پھول لئے اپنے خاص مہمان کا استقبال کیا۔ کم جان اُن اور مون جی اُن نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر کی شمالی کوریا کے سربراہ سے یہ تیسری ملاقات ہے جبکہ 11 سال بعد جنوبی کوریا کے سربراہ کا یہ پہلا شمالی کوریا کا دورہ ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان امن کے قیام پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے ہمراہ 200 اعلی حکام بھی آئے ہیں جن میں ملٹی نیشنل الیکٹرونک کمپنیوں کے مالکان بھی شامل ہیں۔