Tuesday, May 21, 2024

جنوبی کوریا کی کمپنی گل پور پن بجلی منصوبہ 4سال میں تعمیر کریگی

جنوبی کوریا کی کمپنی گل پور پن بجلی منصوبہ 4سال میں تعمیر کریگی
October 15, 2015
کوٹلی (92نیوز) وزیراعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں آج پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ گل پور پن بجلی منصوبہ 4 سال میں مکمل ہو گا۔ 104میگاواٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں رکھا گیا ہے۔ گل پور پن بجلی منصوبے دریائے پونچھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ کوریا کی توانائی کمپنی منصوبے کو 32 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز میں تعمیر کرے گی۔ یہ منصوبہ 4 سال میں مکمل ہو گا۔