Friday, April 26, 2024

جنوبی کوریا میں پندرہ لاکھ افراد کا صدر سے استعفے کے لیے مظاہرہ

جنوبی کوریا میں پندرہ لاکھ افراد کا صدر سے استعفے کے لیے مظاہرہ
November 27, 2016

سئیول (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون کے خلاف مظاہرے پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئے۔ پندرہ لاکھ افراد کا دارالحکومت سئیول میں احتجاج، مظاہرین پارک گیون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں شدید سردی اور برف باری کے باوجود پندرہ لاکھ افراد نے صدر پارک گیون سے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔ یہ پانچ ہفتوں کے دوران اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد دو لاکھ ساٹھ ہزار تھی۔ مظاہروں میں کسان، راہب اور یونیورسٹی کے طلبہ شریک ہیں۔ دارالحکومت سئیول میں پچیس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پارک گیون ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں لیکن وہ مستعفی ہونے  کے لیے تیار نہیں۔