Friday, March 29, 2024

جنوبی کوریا میں پابندیوں میں نرمی کے بعد ریونج شاپنگ پورے زور و شور سے جاری

جنوبی کوریا میں پابندیوں میں نرمی کے بعد ریونج شاپنگ پورے زور و شور سے جاری
May 4, 2020
سیول (92 نیوز) کورونا کا بخار اترا تو شاپنگ کا بخار چڑھ گیا، پابندیوں میں نرمی کے بعد سے جنوبی کوریا میں ریونج شاپنگ پورے زور و شور سے جاری ہے۔ گھروں میں قید رہنے کا غصہ اب شاپنگ پر اتارا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں۔ ان کا صبر اور برادشت جواب دے رہی ہے۔ لوگ کی برداشت کا عملی نمونہ جنوبی کوریا کے شاپنگ مالز میں دیکھنے کوملا۔ جنوبی کوریا میں 30 اپریل سے 3 مئی تک لانگ ویک اینڈ تھا، اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا رخ کیا، اور کئی ہفتوں بعد جی بھر کے شاپنگ کی بلکہ ضرورت سے زیادہ شاپنگ کی۔ پھولوں، کپڑوں اور جوتوں سے لے کر ہر وہ چیز خریدی، جو لاک ڈاؤن کے دوران نہیں خرید سکتے تھے، جنوبی کورین سوشل میڈیا پر اس رویے کو ریونج شاپنگ کا نام دیا گیا، جو چینی ماہر معاشیات وو ژیابو کی ایجاد کردہ اصطلاح ریونج کنزمپشن سے ماخوذ تھا۔ مطلب کہ ضرورت سے زائد اور فضول اشیا کی خریدوفرخت کو معاشی زبان میں ریونج شاپنگ کہا جاتا ہے۔ یہی شاپنگ جنوبی کوریا میں دیکھنے کو ملی ہے۔