Thursday, April 25, 2024

جنوبی کوریا : معزول صدر نے عدالتی حکم کے دوروز بعد صدارتی محل خالی کر دیا

جنوبی کوریا : معزول صدر نے عدالتی حکم کے دوروز بعد صدارتی محل خالی کر دیا
March 12, 2017
  سیئول (ویب ڈیسک)بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلےجنوبی کوریا کی معزول صدر نے عدالتی حکم کے دو دن بعد صدارتی محل چھوڑ دیا۔پارک گیون ہائے کے انخلا کے وقت ایک ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گیون ہائے بلیو ہاؤس چھوڑ گئیں۔پارک گیون  سخت سکیورٹی میں بلیو ہاؤس سے نکلیں ادھر معزول صدر کے حامیوں اور مخالفین کی بڑی تعداد بھی دارالحکومت  کی سڑکوں پر نکلی  اور احتجاج کیا متعدداپوزیشن اراکین اورپارک کے مخالفین  نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے پارک گیون ہائے کے مواخذے کے پارلیمانی فیصلے کی توثیق کی تھی اور صدر کو عہدے سے فارغ کردیا تھا۔۔پارک گیون پر کرپشن اور اقربا پروری جیسے الزامات تھے۔۔