Monday, May 13, 2024

جنوبی چینی ساحلوں پر کشیدگی کے تناظر میں ویتنام میں آسیان ممالک کااجلاس

جنوبی چینی ساحلوں پر کشیدگی کے تناظر میں ویتنام میں آسیان ممالک کااجلاس
November 12, 2020

ویتنام (92 نیوز) جنوبی چینی ساحلوں پر کشیدگی کے تناظر میں ویتنام میں آسیان ممالک کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کررہے ہیں۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ اجلاس کا آغاز ہوا، تقریب کی میزبانی ویتنام کے وزیراعظم نگوئن شوان کر رہے ہیں۔ جبکہ ملکی فنکاروں نے مل کر خوبصورت گیت گائے۔

اجلاس میں برونائی، کمبوڈیا، لاوس، ملائیشیا، میانمار، سنگارپور، فلپائن، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کےسربراہان بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران جنوبی چینی ساحلوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور کورونا وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں کورونا پر قابو پانے اور اس کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصانات پر بھی بات کی گئی۔