Saturday, May 4, 2024

جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنانا بند کریں ، احسن اقبال

جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنانا بند کریں ، احسن اقبال
May 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود قریشی کی نیوز کانفرنس پر ن لیگ نے سخت رد عمل دیا ،  احسن اقبال بولے کہ  شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ  ہماری جماعت  بہاولپور اور جنوبی صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے،شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، پنجاب کے مظلوم لوگوں کے حقوق پر سیاست کرنا  بند کریں، پی ٹی آئی صرف نقل کی سیاست کر سکتی ہے۔

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

ادھر  بہاولپور صوبے کے قیام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ،  قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ۔

شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے ، ہم کھینچ لائینگے ، فواد چودھری ‏

قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے اور بہاولپور صوبے کے بل جمع کراچکی ہے، حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

قرارداد میں کہا گیا کہ  نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہونگے، جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ بہاولپور کے عوام کا بھی دیرینہ مسئلہ حل ہونا چاہئے، الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا،اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کرے۔