Thursday, March 28, 2024

جنوبی پنجاب کے منصوبوں کا پیسہ لاہور میں لگ رہا ہے: شاہ محمود،شیخ رشید

جنوبی پنجاب کے منصوبوں کا پیسہ لاہور میں لگ رہا ہے: شاہ محمود،شیخ رشید
January 8, 2017

بہاولپور(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کےمنصوبوں کا پیسہ لاہور میں لگ رہا  ہے، پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوام کی کچہری میں لائی ہےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں  پاناما لیکس نوازشریف کو انجام تک پہنچائے گا۔

تفصیلات کےمطابق بہاولپور  جلسے  میں  شیخ رشیداحمد نے  اپنا عوامی رنگ برقرار رکھا اور شریف برادران  پر خوب  گرجے برسے ان  کا کہنا تھا  کہ جس عمر میں  بچوں  کے شناختی  کارڈ نہیں  بنتےحکمرانوں کے بچے اس عمر  میں ارب پتی بن جاتے ہیں۔ انہوں نے پاناما لیکس کیس میں عدالت سے سیاسی تابوت  نکلنے کی پیش گوئی کردی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد کرپشن ختم کرنے کے لئے ہی  رکھی  گئی تھی۔ انہوں نے  پاناما کیس پر حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ جہا نگیر ترین نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا کسی کو کچھ پتہ نہیں جبکہ ہم  نے مزید ثبوت عدالت میں پیش کر دئیے ہیں۔ پی  ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ بہاولپور کے عوام کو نواز شریف سے ڈھائی ارب روپے لینے ہیں، آئندہ انتخابات میں ووٹرز تحریک انصاف کو کامیاب کرکے ن لیگ کا صفایا کر دیں گے ۔