Wednesday, April 24, 2024

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے، پہاڑی تودہ گرنے سے پنجاب کو بلوچستان سے ملنے والی شاہراہ بند

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے، پہاڑی تودہ گرنے سے پنجاب کو بلوچستان سے ملنے والی شاہراہ بند
October 23, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج علی الصباح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف مقامات پر گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، خان پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، جام پور، وہاڑی، بوریوالا، میلسی، اوچ شریف، جہانیاں، کوٹ ادو، لودھراں، شجاع آباد اور دیگر شہروں میں جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز داجل سے گیارہ کلومیٹر دور اور دس کلومیٹر زیرزمین تھا۔ زلزلے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد  کرتے رہے۔ زلزلے سے بعض مقامات پر گھروں کو نقصانات پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث فورٹ منرو کے قریب لینڈ پہاڑی تودے گرنے سے پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی شاہراہ بھی بند ہو گئی۔