Friday, April 26, 2024

جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے ، شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے ، شاہ محمود قریشی
June 27, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دورے اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالاتر ہے ۔ الگ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔ ترقیاتی فنڈز منصوبوں پر خرچ کرنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی ضروری ہے ۔ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 1 کھرب 89 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب میں 2491 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔