Sunday, September 8, 2024

جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں انتہاپسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر طلب

جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں انتہاپسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر طلب
January 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جنوبی پنجاب  کے تین اضلاع میں رینجرز کی مدد سے انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آپریشن میں مدد کے لیے وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے۔ یہ آپریشن ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور رحیم یار خان کے اظلاع میں  کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  حساس اداروں کی رپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ  کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ گروہوں میں گٹھ جوڑ ہوا ہے۔ اس آپریشن میں سندھ رینجرز اور ایف سی بلوچستان سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو تبدیل کر کے ضلع راجن پور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آپریشن کی مدت دو ہفتے رکھی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے آپریشن کے لئے وفاقی حکومت سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی درخواست بھی کر دی ہے۔ آپریشن کے لئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے۔