Thursday, April 18, 2024

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں آج تاریخی دن رہا ، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے معاملے پر اپوزیشن بنچوں میں تقسیم نظر آئی ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نشستوں پر کھڑےہو کر احتجاج کرتے رہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی  کے ارکان خاموش بیٹھے رہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ، پیپلزپارٹی کو دعوت دیتے ہیں آئیں کمیٹی بنا کر صوبے کا مشترکہ بل لاتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر پوری قوم متفق ہے ، اس کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکا ، منصوبے کی تکمیل سے نئی راہیں کھلیں گی ۔ وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ قوتوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ کھٹکتا ہے ، ایسی قوتیں پاکستان کی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہیں، جیسے پاکستان کے جوہری پروگرام میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات پر قوم اور ایوان کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،  ملک دشمنوں کو شکست دی جائے گی ، گوادر میں نجی ہوٹل پر حملے میں شہید سکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت  اور  پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف کا آئینی وعدہ ہے، پنجاب کے عوام کو حق دلانے کے لیے اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں۔ راجا پرویزاشرف بولے جو تحریک پیپلزپارٹی پہلے پیش کرچکی موجودہ حکومت اس پر اپنا کریڈٹ نہ لے۔