Tuesday, April 23, 2024

جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے جاری، فصلوں اور باغات کو نقصان

جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے جاری، فصلوں اور باغات کو نقصان
May 29, 2020
ملتان (92 نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، جس سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچ رہا ہے- کاشتکاروں نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے- ٹڈی دل کے حملوں نے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے، جلال پور پیر والا، لودھراں، احمد پور شرقیہ، علی پور اور رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آ چکی ہے- ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس، تربوز سمیت دیگر فصلیں تباہ ہو رہی ہیں- کسان اپنی مدد آپ کے تحت روایتی طریقوں سے اس صحرائی کیڑے کو بھگانے کے جتن کر رہے ہیں- محکمہ زراعت سمیت متعلقہ ادارے بھی ٹڈی دل کے ردارک کے لئے متحرک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سپرے کا عمل بھی جاری ہے- تاہم کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لئے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں- کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اگر ٹڈی دل کو ختم نہ کیا گیا تو ان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی-