Wednesday, May 8, 2024

جنوبی پنجاب میں ترقی کے لیے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا ، عمران خان

جنوبی پنجاب میں ترقی کے لیے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا ، عمران خان
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصور تھا۔ جنوبی پنجاب میں سہولتوں کی کمی ہے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے لیے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی کے لیے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا تاکہ اس علاقے میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے۔ میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شیلٹر ہومز غریب اور بے سہارا افراد کے لیے بنائے جائیں گے۔ پانچوں سینٹز پر کھانا بھی دیا جائے گا۔ شیلٹر ہومز کے لیے ایک بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا قدم ہے اس کے بعد بھی ہم نے بڑے بڑے کام کرنے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم میں احساس کی کمی ہے۔ احساس اور رحم کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ احساس اور رحم کے جذبے کے تحت شلٹر ہومز کی تعمیر کا سوچا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک ادائیگوں کے بحران سے نکل چکا ہے۔ حکومت پہلی بار ایک ایسا پیکج لارہی ہے جس سے ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ووٹ سے غرض نہیں ، انسانیت کی خدمت میرا نصب العین ہے۔ جب گورنمنٹ ایسا کام کرتی ہے تو کام میں برکت آتی ہے۔ پاکستان مسلمان ریاست میں ایک مثال بنے گا۔