Saturday, April 20, 2024

جنوبی پنجاب میں آج بھی اسلامی فن خطاطی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے

جنوبی پنجاب میں آج بھی اسلامی فن خطاطی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے
April 29, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آج بھی اسلامی فن خطاطی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ راشد مختیار جیسے با کمال خطاط اس قدیمی فن کے نئے زاویے متعارف کروانے میں لگے ہوئے ہیں۔

قرآن پاک کی کتابت سے شروع ہونے والے فن خطاطی کی ترویج میں صوفیاء کا کردار بھی نہایت اہم رہا - صوفیاء کرام کی بدولت ہی قرآنی آیات کی خطاطی کا فن مساجد و مزارات تک پھیل گیا - راشد مخیار بھی 2 ہزار سے زائد مساجد میں خطاطی کر چکے ہیں۔

اس خطاط کے فن پارے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں فن خطاطی کی روایت کتنی شاندار ہے۔