Saturday, April 27, 2024

جنوبی پنجاب محاذاورتحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ،ذرائع

جنوبی پنجاب محاذاورتحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ،ذرائع
May 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) جنوبی پنجاب محاذاورتحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب  ہو گئے ۔ذرائع کےمطابق جنوبی پنجاب محاذ کل تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گا، ترجمان تحریک انصاف  فواد چودھری نے تصدیق کردی۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق  کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محاذ کے15  سے زائد مستعفی ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت 20 بڑی شخصیات کھلاڑی بننے کوتیار ہیں ۔ ذرائع کہتے ہیں محاذ کے سربراہ خسرو بختیار  ساتھیوں  سمیت عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں جنوبی پنجاب محاذ کے مستعفی  ارکان اسمبلی اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ جنوبی پنجاب محاذ  کے ارکان اب آزاد کی بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب محاز اور تحریک انصاف قیادت میں مذاکرات کے پانچ دور ہوئے جن میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین ،اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کہتے ہیں محاذ کے سربراہ خسرو بختیار  ساتھیوں  سمیت عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے ، جنوبی پنجاب محاذ  کے ارکان اب آزاد کی بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی اب سونامی بننے جا رہی ہے  ۔دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کے قریبی دوست راجہ حسیب کیانی  نے بھی  عمران خان سے ملاقات  کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ عمران خان نے حکومت بنانے کے بعد پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ۔ بنیادی حکومتی ڈھانچہ بہتر بنانا  ، تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام ،عوامی فلاح و بہبود اور خدمت عمران خان کے 100 روزہ پلان میں شامل ہے ۔جبکہ جنوبی پنجاب  کا الگ انتظامی یونٹ ،زراعت ، ٹیکس حصول کا فارمولہ بھی  دیا جائے گا ۔